تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کراچی زون ساﺅتھ اقبال محمود اور ایس ایس پی لیاری ٹاﺅن رانا پرویز محمود کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او چاکیواڑہ انسپکٹر فاروق ستی نے کھوج لگاکر کراچی میں علماء اور ڈاکٹر ز کی ٹارگٹ کلنگ کے ماسٹر مائنڈ ملزم عبداللہ ولد امان اللہ کو چاکیواڑہ کے علاقے سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور پستول ایک میگزین اور 8 کارتوس برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزم کا نام سی آئی ڈی کی ریڈ بک میں شامل ہے اور اس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے۔ اس کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو پہلے ہی لکھا جاچکا ہے۔ ملزم عبداللہ سنگین مقدمات میں پولیس کو گذشتہ کئی سالوں سے مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کے 2 بھائی دو ڈھائی سال قبل کلری می پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔ گرفتار ملزم ماجد پیش امام سمیت عبدالکریم نقشبندی، قاری حبیب الرحمن سعدی، فٹبالر عبدالشکور اور ڈاکٹر بدر سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم نے شہر کے کئی علماء کو اگلا ہدف بنانے کیلئے ریکی بھی مکمل کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کالعدم سپاہ صحابہ لیاری ٹاﺅن کے سیکٹر کمانڈر محمد علی عرف ماما کی ہدایت پر کارروائی کرتا تھا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں حاصل ہونے والی رقم سے تنظیمی اخراجات پورا کرتا تھا۔ پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہی بات آنکھیں بند کرکے دہشت گردوں سے ہمدردی رکھنے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں ہے کہ یہ لوگ ڈاکے ڈال کر اور چوری کرکے اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں اگرچہ صہیونی ریاست اور بھارت و امریکہ سے انہیں رقم ملنے کے بارے میں بھی ابھی تک بہت کچھ کہا گیا ہے۔کیا چوری کے مال سے کوئی مقدس ہدف آگے لے جایا جاتا ہے؟ کیا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کا ہدف مقدس ہی نہیں بلکہ خطرناک اور دشمنان اسلام کی خدمت سے عبارت ہے؟
28 اکتوبر 2010 - 20:30
News ID: 211046
علما، ڈاکٹرز اور کھلاڑیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے اور اس کا نام سی آئی ڈی کی ریڈ بک میں شامل ہے۔